جنگ و جدل
قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
معنی
١ - لڑائی جھگڑا، ہاتھا پائی۔ جوشش کبھی جو نار خصومت ہو شعلہ زن اپنے ہی نفس شوم سے جنگ و جدل کروں ( ١٨٠١ء، جوشش، دیوان، ١٢٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جنگ' کے بعد حرف عطف 'واؤ' لگا کر عربی اسم 'جدل' لگانے سے مرکب عطفی 'جنگ و جدل' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "قلی قطب شاہ" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔